ہمارے بارے میں - نو رنگ

ہمارے بارے میں

نو رنگ اردو بلاگنگ کا ایک ادارہ ہے۔ ہمارا مقصد نوجوان مصنفین اور آرٹسٹس کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ سیکھ سکیں اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔ ہم صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ تجربہ کار مصنفین کی تحریریں بھی شائع کرتے ہیں تا کہ نوجوانوں کو ان سے سیکھنے کا موقع مل سکے۔ اس کے ساتھ ہم اردو زبان کی بڑھوتری کے لیے بھی کوشاں ہیں کیونکہ ہماری نوجوان نسل ذریعہ تعلیم انگریزی ہونے کے باعث اپنی قومی زبان سے بہت حد تک نا آشنا ہو چکی ہے۔
نو رنگ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ علوم ابلاغیات کے ایک طالب علم مفتی عتیق راجپوت کی ذاتی کاوش ہے جس میں ان کے ساتھ چند دوست بھی شامل ہیں۔ وہ اس ادارے کو چلانے کے لیے فنڈز کا بند و بست بھی خود کرتے ہیں۔
نو رنگ ایک کاوش کا نام ہے ایک ایسی کوشش جس میں زیادہ سے زیادہ نوجوان مصنفین کو شامل کیا جائے جو کہ ملک کا مستقبل ہیں ۔ یوں تو بہت سے ادارے ہیں مگر وہ صرف منجھے ہوئے اور تجربہ کار لوگوں کی تحاریر اور کام شائع کرتے ہیں اس لئے نوجوانوں کو شاز و ناذر ہی موقع ملتا ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو ن کھارنے اور ان کے اظہار میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ چونکہ یہ ادارہ چند نوجوان طالب علم ہی مل کر چلا رہے ہیں اس لیے یہاں تمام نوجوانوں کو اپنی اننگز کھیلنے کا بھر پور موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔وہ یہاں نہ صرف اپنے فن کا مظاہرہ کر سکتے ہیں بلکہ سینئر حضرات کے علم سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔
آپ کا تعلق خواہ کسی ںھی شعبہ ہائے زندگی سے ہے اور آپ کسی بھی موضوع پر اظہار خیال کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کی رہنمائی کریں گے ۔ نو رنگ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کو اظہارِ خیال کی آزادی دیتا ہے۔
نو رنگ نوجوان آرٹسٹس جو مختلف قسم کے آرٹس مثلاً خطاطی، اسکیچنگ، پینٹنگ وغیرہ کرتے ہیں ان کے کام کو بھی بلا امتیاز شائع کرتا ہے۔